21 نومبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف دھمکیاں نئی اور تازہ نہیں ہیں کھوکھلی دھمکیاں سامراجی طاقتوں کی پروپیگنڈہ اور نفسیاتی جنگ کا حصہ ہیں۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے سربراہ جنرل احمد رضا پوردستان نے مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگآر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف دھمکیاں نئی اور تازہ نہیں ہیں انھوں نے کہا کہ سامراجی طاقتوں کی کھوکھلی دھمکیاں پروپیگنڈہ اور نفسیاتی جنگ کا حصہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد سے امریکی دھمکیوں کا آغاز ہوگیا اور آج تک امریکی دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے انھوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج اس وقت بہترین دفاعی پوزیشن میں ہیں اور دشمن کی ہر کارروائی کا فوری اور سریع جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں۔ ........./169